ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ کو ذہن سے نکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں،رمیز راجہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئر مین رمیز راجہ نے واضح کیا ہے کہ آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ کو ذہن سے نکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں رمیز راجا نے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور انکے سوالات کے جواب دیئے، ملاقات میں ٹیموں کے کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کرکٹرز کو کھیل میں جدت لانے، فیلڈنگ اور فٹنس بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور مزید پیسہ خرچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ سربراہ کا موقف تھا کہ یہاں چیئرمین پی سی بی نہیں، بطور کرکٹرز ملاقات کے لیے آیا ہوں، آگے بڑھنے کے لیے شارٹ کٹ کو ذہن سینکال دیں، سخت محنت سے خود کو منوائیں، پرفارمرز کو ضرور موقع ملے گا، کوچنگ کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہے، اس میں غیر ملکی کوچز بھی لائیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری میں سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا،میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…