بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیلی عدالت نے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دیدی، فلسطین کا شدید احتجاج

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رملہ (آن لائن) اسرائیل کی عدالت نے مسجد اقصیٰ میں عبادت ادا کرنے والے یہودیوں کے حق میں ایک متنازع فیصلہ دیدیا جس پر فلسطین اتھارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی آباد کار ربی عریح لیپو نے مسجد اقصیٰ کے مخصوص احاطے میں یہودیوں کے داخلے پر عارضی پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

میسجٹریٹ عدالت نے اس درخواست پر یکطرفہ اور متنازع فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی پولیس کو حکم دیا کہ اگر مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت کرتے ہیں تو اسے مجرمانہ فعل نہ سمجھا جائے اور نہ ہی انہیں رو کا جائے۔خیال رہے کہ 1994 میں عمان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ کے مخصوص احاطے میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت نہیں ہوگی اس حصے میں صرف مسلمان نمازیں ادا کرتے ہیں جب کہ یہودی قریبی مغربی دیوار پر عبادت کرسکتے ہیں۔عدالتی فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم محمد ابراہیم شطیح نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ مخصوص احاطے میں یہودیوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔فلسطینی وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کو یہودیوں کو مسلط کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے عرب ممالک سے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہونے کی بھی اپیل کی۔ادھر مسجد اقصیٰ کے کسٹودین اردن نے بھی عدالتی فیصلے کو عمان اور تل ابیب کے درمیان امن معاہدے اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔دوسری جانب یروشلم اور مسجد الاقصیٰ کے امور کے ماہر وکیل خالد زبرقہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی عدالتی نظام کو مسجد اقصیٰ کی حرمت پر حکمرانی اور عرصے سے جاری روایت کو تبدیل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…