کراچی (آن لائن) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم علی حسن2ارب سیزائد کی گاڑیاں چھین چکا ہے جبکہ ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے واے افراد سے لوٹ مار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کی شاہراہ نور جہاں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد بیش قیمت گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایوی ایل سی نے بتایا کہ ملزم سے ہینڈگرنیڈ،جیمر،گاڑی اورپستول بھی برآمد ہوئیں ، ملزم علی حسن2ارب سیزائد کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔بشیر احمد بروہی کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمدگاڑی ڈسٹرکٹ سینٹرل سے چھینی گئی تھی، گاڑیاں چھیننے کیبعد بلوچستان لے جاتا تھا، جہاں 20سے25لاکھ میں گاڑی فروخت کی جاتی تھی جبکہ ملزمان گرنیڈاورپستول ساتھ رکھتے تھے۔گذشتہ روز سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔دوسری جانب ایس آئی یو نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو لوٹنے والے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق ایس آئی یو نے مچھر کالونی سے ملزم غلام حسین ولد لعل بخش کو نا جائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا. ملزم کے خلاف سندہ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.
گرفتار ملزم سے 01 پسٹل 30 بوربرآمد. ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر.388/2021 بجرم 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ درج کیا گیا۔ ملزم کا تعلق ایک ڈکیت گینگ سے ہے جو بینک سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں سے رقم لوٹتے ہیں. ملزم نے انکشاف کیا کہ ان کی گینگ کا ایک ساتھی بینک کے اندر جاکر زیادہ کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کی اطلاع دیتا جن کو ہاہر ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹتا تھا۔ملزم غلام حسین ولد لعل بخش قبل ازیں 09 ڈکیتی سمیت 15 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔