کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، حالیہ انتخابات میں سکندر حیات پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے تھے، واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہنے کا اعزاز رکھتے تھے۔ انہیں سالار جمہوریت بھی کہا جاتا ہے۔