پشاور(آن لائن)ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے لئے انکم ٹیکس فائلر اور 1لاکھ روپے سالانہ ٹیکس دہندہ ہونا لازمی قرار دیدیا ہے ممنوعہ بور کے لائسنس
اور غیر ممنوعہ بورکے اسلحہ کے لائسنس کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، گریڈ 21کے افسران ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں درخواست دہندہ کو ممنوعہ بور کے 2سے زائد لائسنس جاری نہیں کئے جائینگے غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے حصول کے لئے وفاقی ملازمت اور عام شہریوں کی صورت میں کم از کم پچاس ہزارروپے سالانہ ٹیکس ادائیگی اور انکم ٹیکس فائلر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے ممنوعہ بور کے نئے اسلحہ لائسنس کی حکومتی فیس ساڑھے سات ہزار اور نادرا کی فیس تین ہزار روپے ہے غیر ممنوعہ بور کے نئے اسلحہ لائسنس کی فیس پانچ ہزار اور نادرا کی فیس 1500روپے ہو گی۔