بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

حکومت برطانوی پبلشرز کو نوازنے کیلئے سنگل نیشنل کریکلم تباہ کرنے پر تل گئی، این او سی جاری کرنے پر شدید ردعمل

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) یوکے پبلشرز کو نوازنے کیلئے سنگل نیشنل کریکلم کو تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے غیر ملکی پبلشرز کی کتابوں کو نصاب کے مطابق نہ ہونے کے باوجود این او سی جاری کردئیے۔ٹیکسٹ بکس پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر فواز نیاز اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعیم خالد نے ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن

کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس بے ضابطگی بارے جب متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تو خیبر پختونخوا کے بورڈ نے صرف ایک کتاب کے این او سی کو منسوخ کرنے پر اکتفادہ کیا جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت اس شش و پنج میں مبتلا ہے کہ سنگل نیشنل کریکلم کو بچائیں یا غیر ملکی پبلشرز کو۔ انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں ماہرین تعلیم، پبلشرز اور سکول پرنسپل انتہائی گو مگوں کیفیت میں مبتلا ہیں کہ آیا پی ٹی آئی حکومت سنگل نیشنل کریکلم کو لاگو کرنے میں سنجیدہ ہے بھی کہ نہیں کیونکہ جس طریقہ سے حکومت کے صوبائی اور وفاقی ادارے یو کے پبلشرز کی کتابوں کو این او سی دے رہی ہیں جو سنگل نیشنل کریکلم پر ہے ہی نہیں بلکہ ایس این سی کے پیداہونے سے 14 یا 15سال پہلے ہی لکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جو رعایتیں سنگل نیشنل کریکلم کے نفاذ میں یو کے پبلشرز کو دی جارہی ہیں وہ رعایت قومی

پبلشرز کو نہیں دی جارہی اور یوں یو کے پبلشرز کی کتب کو قومی پبلشرز کی کتب سے بالا تر بنایا جارہا ہے۔عہدیراران نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے فوری اقدام نہ کئے تو قومی پبلشرز مکمل طور پر ختم ہوجائیں گے اور آقائوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا کہ ہمیں یو کے کی اقدار ، ان کے ہیرو اور ان کے طور طریقہ ہمارے بچوں کو پڑھائے جائیں گے اور جلد یہ سنگل نیشنل کریکلم کے نام پر ہم اپنی قومی اہمیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…