جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کے لئے ایف بی آر نے اہم پیغام جاری کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک مرتبہ پھرتمام پرانے اور نئے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 کا انتظار کئے بغیر اپنے گوشوارے داخل کروالیں

تا کہ آخری دنوں میں سسٹم پر پڑنے والے دبا کے نتیجہ میں پیش آنے والی مشکلات سے بچ سکیں۔ ایف بی آر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئی ٹی سسٹم کی استعداد میں بہتری لائی گئی ہے جس کی وجہ سےآئرس سسٹم چوبیس گھنٹے نہایت روانی سے چل رہا ہے۔جمعرات کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہاہے کہ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ 15 اکتوبر 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بھی ٹیکس گزاروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہاںیہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں توسیع آئی ٹی نظام میں دبا کی بنا پر دی گئی ہے اب جبکہ اس تکنیکی مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اس لئے15اکتوبر کے بعد مزید تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…