لاہور( این این آئی)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جوابات پر عدم اطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف
سے جو سوالات پوچھے گئے ان میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا جبکہ تحقیقات کو سیاسی قرار دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے جوابات سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مطمئن نہ ہوسکی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال سے پوچھے جا رہے سوالوں میں سے تاحال کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا شہباز شریف نے اپنے جواب میں لکھ دیا۔ شہباز شریف نے جواب میں لکھا کہ پہلے دن سے بتا رہا ہوں شوگر مل اور خاندانی کاروبار بیوی بچوں کی ملکیت میں ہیں اور ان میرا کوئی تعلق نہیں۔ میرے بیوی بچے شیئرہولڈر اور ڈائریکٹر ز ہیں اور وہ عاقل بالغ اور جوابدہ ہیں مجھ سے سوال کرنا مجھے مقدمہ میں پھنسانے اور بطور اپوزیشن لیڈر میری آواز کو دبانے کی سازش ہے۔