لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ تعینات کر دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ دیگر اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ)، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) اور ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ہوں گے۔ان کے علاوہ
کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (ٹیم مساجر) تعینات کیا گیا ہے۔