اسلام آباد (این این آئی)ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 95 پیسے فی یونٹ کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔ جمعہ کو نیپرا کی جانب سے اگست کیلئے بجلی کی قیمتوں کیں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،
اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔سی پی پی اے نے نیپرا کو2روپے7 پیسیفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 30 ستمبرکو سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کی تھی۔