منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بچوں وخواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم نے بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں فرخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں

پاکستانی بچوں اور خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے لاکھوں روپے کمانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق اس گروہ کی اطلاع انٹر پول کی جانب سے دی گئی تھی۔ جس پر ڈی جی ایف آئی نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیاتھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو اور تصاویر بر امد کر لیں۔ملزمان لاہور، فیصل آباد، ملتان اوررحیم یار خان میں بچوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان امین سلطان اور جاوید کے پاس موجود موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے سینکڑوں کی تعداد میں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…