اسلام آباد ( آن لائن ) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اپنے 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وفد کے ہمراء خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچیں امریکی نائب وزیر خارجہ کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے، سخت انتظامات کیے گئے تاہم امریکی وفد کو پی سی آر ٹیسٹ، جسمانی تلاشی اور اسکینگ سے استثنی حاصل وزرات خارجہ، اور امریکی سفارتخانے کے اعلی حکام نے نائب امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اپنے دورہ پاکستان میں نائب امریکی وزیر خارجہ پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی، امریکی نائب وزیر خارجہ سات رکنی وفد کے ہمراء اسلام آباد پہنچیں ہیںامریکی وفد میں روبرٹ ولیم، کرسٹیا، جوشیوا، برین ایڈمنڈ، نادیہ چونگ، اور سومونا شامل ہیں۔