جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگلا الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین سے ہو گا، وزیراعظم عمران خان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین سے ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، مہنگائی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے، افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے،اورسیز تیار رہیں ان کو ہر صورت ووٹ کا حق دیں گے۔ سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی ایک بار پھر پنجاب کے دورے کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے،

اشیائے خوردونوش میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے اعجاز چوہدری اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا ذکر چھیڑنے پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں اپنی رائے دی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبیؐ شایان شان سے منانے کی ہدایت کی کہ پارٹی ورکرز، اتحادی اور پوری قوم عیدمیلاد النبی ؐ منائے، میں خود بھی پورا ہفتہ عید میلادالنبیؐ مناؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…