جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آریان خان کی گرفتاری ، شاہ رخ خان کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)بیٹے آریان خان کی گرفتاری کا اثر شاہ رخ خان کے کیریئر پر بھی پڑنے لگا ، بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنے والے تھے لیکن کنگ خان نے بالکل آخری وقت میں شوٹنگ کینسل

کردی۔شوٹنگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشتہار کی عکس بندی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں لیکن کنگ خان نے اچانک شوٹنگ کینسل کردی۔ حالانکہ اجے دیوگن شوٹنگ سائیٹ پر پہنچ چکے تھے۔دوسری جانب بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما نے منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کو ڈرامہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے رہنما نواب ملک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ 2 اکتوبر کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ساحل پر کروز شپ پارٹی میں چھاپے کے دوران کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی اور آریان کی گرفتاری صرف ایک ڈرامہ تھا۔رپورٹس کے مطابق نواب ملک نے چھاپے کی کچھ ویڈیوز بھی جاری کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ‘گوسوی’ نامی شخص جو ایک ویڈیو میں آریان خان کے ساتھ جاتا نظر آرہا ہے وہ این سی بی کا عہدیدار نہیں تھا۔نواب ملک نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے سوشل میڈیا پروفائل میں بتایا گیا ہے کہ وہ کوالالمپور میں مقیم نجی جاسوس ہے۔نواب ملک نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہاتھ ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ آریان خان سمیت 8 افراد کو 2 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا، جنہیں 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بعدازاں آریان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کے حوالے کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…