جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی ٗ بیٹی کا رو رو کر برا حال ہو گیا ٗ ویڈیو سکینڈل کے بعد محمد زبیر کا پہلا انٹرویو

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور محمد زبیر نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں اور ویڈیو لیک ہونے پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی فیملی یہ چیزیں برداشت نہیں کرتی۔سکینڈل کے بعد میری اہلیہ کی حالت بہت خراب ہوئی ،میں یہی کہوں گا کہ آپ میرے ساتھ سیاست کریں۔آپ میری

سیاست کو تہس نہس کر دیں میں برداشت کروں گا لیکن جو کچھ کیا گیا یہ میرے خاندان کے لیے برداشت کرنا بہت مشکل تھا۔ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیوی ڈپریشن میں چلی گئی۔ویڈیو سکینڈل کے بعد میری بیٹی کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔اگر میری واقعی ہی کوئی نازیبا ویڈیو تھی تو اس کو ریلیز کر دیتے لیکن جس طرح پیکج بنا کر ویڈیو کو اپلوڈ کیا گیا اس سے واضح تھا کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ویڈیو پیکج میں کہا گیا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں۔ملک کے ایک انتہائی معزز بزنس مین کا نام بھی مجھ سے جوڑا گیا کہ وہ مجھے خواتین لا کر دیتا تھا تھا۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس موقع پر میرا ساتھ دیا۔مریم نواز نے بھی کہا کہ آپ کی جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔اور جب مریم نواز نے کہا کہ محمدزبیر میرے ترجمان رہیں گے تو اس سے بڑھ کر میرے لئے اور کوئی بات نہیں تھی۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ خاتون صحافی غریدہ فاروقی سمیت جن خواتین کا بھی اس معاملے سے نام جوڑا گیا مجھ پر مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔محمد زبیر نے ایف آئی اے میں جانے کے سوال پر کہا کہ کیا میں اس ایف آئی اے سے رابطہ کرو ں جس کے سربراہ شیخ رشید ہیں۔کیا میں تحقیقات کے لئے ان لوگوں کے پاس جاؤ جو اس سارے کام کے پیچھے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…