منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

برطانوی دور کی یادگار 120 سال پرانا تاریخی گھنٹہ چوری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) برطانوی دور کی یادگار 120 سال پرانا تاریخی گھنٹا چوری ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں 400 کلو وزنی، اصلی پیتل کا بنا، برطانوی راج کے دور کا نادر و نایاب گھنٹا کیسے چوری ہوگیا، انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

رپورٹس کے مطابق نایاب تاریخی گھنٹا میونسپل کارپوریشن سے برآمد ہوا تھا، اور اب اسے انتظامیہ کی غفلت کے باعث چرا لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پیتل سے بنا چار سو کلو وزنی گھنٹے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ 120 سال پرانا ہے اور یہ عمارت کی کھدائی کے دوران ملا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ برطانوی دور کے اس یادگار گھنٹے کی مرمت کر کے اصلی حالت میں لایا گیا تھا، تاہم میونسپل کارپوریشن کے اندر تعمیراتی کام کے باعث اسے دفتر کے احاطے میں رکھ دیا گیا تھا۔نہایت قیمتی اور تاریخی حیثیت کے حامل گھنٹے کو دفتر کے احاطے میں بے احتیاطی اور لاپروائی سے رکھنے جانے کا نتیجہ یہ نکلا کہ چوری ہو گیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…