منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شہید ملت روڈ پر انڈر پاس عمر شریف کے نام سے منسوب

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عظیم فنکار عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے شہید ملت روڈ پر بنائے گئے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیاہے۔بلدیہ عظمی کراچی نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام پر منسوب کرنیکی قرار داد منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق

کراچی کی اہم ترین شاہراہ شہید ملت روڈ پر ایک سال پہلے بنائے گئے حیدر علی انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق عمر شریف بہترین شخصیت کے مالک اور بڑے فنکار تھے۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس کے روٹ پر پیڈسٹرین برج کی تعمیر فوری محسوس کی گئی تھی شہریوں نے پیڈسٹرین برج بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے چند روز قبل عمر شریف کی رہائش گاہ پر کیا تھا۔انڈر پاس کو مرحوم عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد پیر کو منظور کی گئی تھی۔خیال رہے کہ عمر شریف کراچی سے علاج کے لیے امریکا منتقلی کے دوران 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…