اسلام آباد(آن لائن )نئے نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے درمیان زرضمانت کی شق پر اختلاف سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی رائے تھی کہ زر ضمانت کی رقم کا تعین عدالت کی صوابدید ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل آفس نے رائے دی کہ آرڈیننس چیلنج ہوا تو یہ شق برقرار نہیں رہ سکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزارت قانون کی رائے تھی کہ جتنی رقم کا کیس ہے اتنی رقم ہی زر ضمانت ہو گی، وزارت قانون نے اٹارنی جنرل آفس کی رائے کو نظر انداز کر کے آرڈیننس میں شق شامل کر دی۔ خیال رہیکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔