منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اعتمادمیں لیا جاتا تواچھا ہوتا، فیاض الحسن چوہان کا عہدے سے ہٹائے جانے پر شدید ردعمل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کی ذمہ داریاںواپس لینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تین سالوںمیںبہت کچھ سیکھ لینا چاہیے،اگراس طرح کے اقدامات سے پہلے اعتمادمیں لیا جاتا تواچھا ہوتا ، میںکسی عہدے پر نہ بھی ہوں تو پارٹی کی ترجمانی کرتا رہوںگا۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے بتائے بغیر ہٹایا گیا اوراتفاق کی بات ہے کہ وہ دونوںبارتقریبات میں شریک تھے کہ انہیں صحافیوں کی جانب سے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کا بتایا گیا ۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میںبطوروزیر بھی پارٹی کی ترجمانی کرتارہوںگااگرمیں وزارت پرنہ ہو ںتو میں پارٹی کا ترجمان تھا،ہوںاوررہوںگا۔ میںجس پارٹی اوردھڑے کے ساتھ کھڑاہوتاہوںاس کیلئے تن من دھن اورجان لڑانا اولین فرض سمجھتا ہوں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میںمسکراہتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے چوتھی باراطلاعات کے عہدے پر لاناہے توجنہیں اب بنایا گیا ہے انہیںہٹانے سے پہلے آگاہ کر دیا جائے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے صوبائی حکومت کی ترجمانی واپس لینے کے فیصلے پرحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاید میں اچھے انداز سے حکومت و وزیراعلی کی ترجمانی نہیں کرسکا۔فیاض الحسن چوہان نے دوبارہ وزارتِ اطلاعات کی ترجمانی ملنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار ذمہ داری دی گئی تو پھر لگ جائیں گے اور اپنا کام کریں گے۔انہوں نے عمران خان، وزیراعلی پنجاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خلش کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…