اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ۔ ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے دفتر میں رویت ہلال کی زونل کمیٹی چاند دیکھے گی ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی جا نب سے
کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر بروز جمعرات چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ دوسری جانب رکن مرکزی ریت ہلال کمیٹی مولانا قاری مہراللہ نے ڈی سی آفس میں ربیع الاول 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 29 صفر المظفر بمطابق 7 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے زونل کمیٹی ممبران اپنے شرکت کو یقینی بنائے۔