اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست میزورام میں 62سالہ روہنگلیا نامی شخص اپنی سابقہ اہلیہ سے ملنے کیلئے سبزی منڈی گیا جہاں وہ سبزی بیچتی تھی اس نے اپنی سابقہ بیوی سے کہا ہے کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے مجھے سگریٹ دلوا دو، سابقہ اہلیہ نے سگریٹ لے کر اسے دیے اس نے سگریٹ سلگایا اور پھر گر کر بیہوشی کا ڈرامہ کرنے
لگا یہ دیکھ کر اس کی سابقہ اہلیہ اس کے قریب آئی اس شخص نے اسے پکڑ کر گلے لگا لیا اور عین اسی وقت دھماکہ جس میں دونوں موقع پر ہیں ہلاک ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں خاتون کی بیٹی معمولی زخمی ہوئی ہے ۔ بھارتی رپورٹس کے مطابق دونوں کے مابین ایک سال پہلے طلاق ہو گئی تھی ، پولیس نے جائے وقوع کو حصار میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔