دریاخان (این این آئی)دنیا کا طویل القامت شخص 7 فٹ 8 انچ قد کے مالک محمد اعجاز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ ضلع بھکر کی تحصیل دریاخان کے گائوں تھلہ سریں میں عالم شیر چنگڑ نامی کاشتکارکے ہاں پیدا ہوئے ،
محمد اعجاز کی عمر 45 سال تھی، 18سال کی عمر میں محمد اعجاز چنگڑ کا قد بڑھنا شروع ھوا ،28 سال کی عمر تک ان کا قد 7فٹ 8 انچ تک پہنچ کے رک گیا ۔ محمد اعجاز کے والد عالم شیر چنگڑ کی دو شادیاں تھیں دونوں سے پیدا ھونے والے 10 بہن بھائیوں میں محمد اعجاز کا دوسرا نمبر تھا باقی بچے نارمل قد کے تھے جبکہ محمد اعجاز قد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے لمبا انسان بن گیا ۔ محمد اعجاز کے رہن سہن کے لیے گھر میں ہر چیز سپیشل طور بنائی گئی تھی ان کے کمرے کے دروازے کی لمبائی 8 فٹ تھی جبکہ ان کی چارپائی کی لمبائی بھی 8 فٹ تھی ۔ محمد اعجاز کی شلوار قمیض 22 میٹرکپڑے میں تیار کرائی جاتی ۔ لوگ دور دراز سے ان کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے آتے ۔ آخری دنوں میں مرحوم محمد اعجاز کے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل ھو گیا تھا اور ضروری تقاضوں میں گھر والو ں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مرحوم محمد اعجاز کی نماز جنازہ جمعرات صبح 10 بجے ان کے گائوں تھلہ سریں تحصیل دریاخان ضلع بھکر میں ادا کی جائے گی۔