اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر معروف بھارتی ادکارہ کے شوہر نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو گرفتار کرنے والی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کرنتی ریڈکے شوہر ہیں ۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کے
بیٹے آریان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔