جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئے آئی ایس آئی چیف ندیم احمد انجم کون ہیں؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔

پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78 ویں لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اس سے قبل بلوچستان فرنٹیئر کور (نارتھ) کے انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور کرم ایجنسی ہنگو میں ایک بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر کام کیا۔کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اس وقت ایڈجوٹنٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس سے قبل کور کمانڈر گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جنرل فیض سے پہلے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔

فوج میں نئی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کے ایجوٹینٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…