اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عدالت پیشی کے موقع پرپنجاب پولیس کی جانب سے مریم نواز کو دئیے گئے پروٹوکول اور سیکیورٹی کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو عدالت پیشی کے
موقع پر سیکیورٹی حصار میں لے جایا جارہا ہے ۔ سیکیورٹی اہلکار آگے آنے والوں کو پیچھے ہونا کا کہہ رہیں ہیں ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیگی رہنما مریم نواز پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ و دیگر ریفرنسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کو بنیاد بناتے ہوئے بریت کی درخواست عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی،جس میں انہوں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی پاکستان کی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے ۔