سرگودھا(این این آئی)سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے گاؤں محمد والا کے علاقہ میں بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھائیوں نے نوجوان کی آنکھیں نکال دیں۔
وزیراعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے علاج کی بہترین سہولیات اور کاروائی کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے گاؤں محمد والا کے علاقہ میں غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن سے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان ناصر کی آنکھیں نکال دیں۔جس کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے نوجوان کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ جس پر ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کے فوری ایکشن پر تھانہ محمد والا نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اس واردات پر ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔