جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انٹرسروسز انٹیلی جنس

(آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔فوج میں نئی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کے ایجوٹینٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔جاری بیان کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 78 ویں لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اس سے قبل بلوچستان فرنٹیئر کور

(نارتھ) کے انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں اور کرم ایجنسی ہنگو میں ایک بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر کام کیا۔کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اس وقت ایڈجوٹنٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس سے قبل کور کمانڈر گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ جنرل فیض سے پہلے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…