منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب جانے کے خواہشمند افرادکیلئے خوشخبری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سعودی حکومت نے پاکستان سمیت پابندی والے ممالک کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیاہے،مخصوص کیٹگری کے حامل پاکستانی براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سفری پابندی والے ممالک کے

تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔یونیورسٹی، کالجز کے استاتذہ اور دیگر انتظامی امور پر تعینات افراد براہ راست سعودی عرب جا سکیں گئے۔ پبلک ایجوکیشن اور سکولز کے مرد و خواتین اساتذہ بھی براہ راست سفر کرسکیں گے۔گاکا کے مطابق فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد براہ راست سعودیہ آسکتے ہیں، اساتذہ اور اسکالر شپ لینے والے طلبہ کو بھی آ نے کی اجازت ہے۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے وابستہ افراد کو بھی آنے کی اجازت دے دی گئی۔سعودی سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز (فضائی کمپنیوں) کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اہلخانہ کے ہمراہ بھی سعودیہ کا سفر کرسکتے ہیں، مکمل ویکسی نیشن پر انہیں قرنطینہ سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، لیکن ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کو قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا، تمام افراد کو سعودی حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…