منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بی 4 یو گلوبل فراڈ کے متاثرین کو 15 روز میں کلیم فارم جمع کرانے کی ہدایت

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے بی 4یو گلوبل فراڈ کے متاثرین کو 15 روز میں کلیم فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی۔نیب کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے بی 4 یو گلوبل یا ایس آر گلوبل کے تحت کمپنیاں، مالکان اور انتظامیہ نے عوام کو مبینہ طور پر غیر حقیقی منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے وصول کئے ہیں، ان

الزامات کی نیب تحقیقات کررہا ہے۔تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم سیف الرحمان نے ملک کے مختلف بینکوں میں اکائونٹ کھلوائے جن کے ذریعے عوام کو لالچ دے کر رقم وصول کی گئی۔نیب کے مطابق ملزم سیف الرحمان کی مختلف کمپنیوں کو ایس ای سی پی نے جعلی بھی قرار دیا ہے، عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کی وجہ سے ملزم کی ضمانت بھی معزز عدالتوں سے خارج ہوچکی ہے اور وہ نیب کی حراست میں ہیں۔نیب نے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ قوی احتساب بیورو کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ این اے بی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر موجود کلیم فارم پر کرکے اپنی شکایات کا اندراج کریں۔نیب اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 روز میں متاثرین کلیم ویب سائٹ پر فارم پر کریں اور فارم وصولی کا پرنٹ لیں اور اس کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، رقوم کی لین دین کیلئے کمپنیوں سے لاگ ان آئی ڈی، رقم جمع کرانے کی اصل رسیدیں، اصل ایگریمنٹ یا گارنٹی اور کوئی بھی متعلقہ ثبوت ڈی جی نیب راولپنڈی کے ایڈریس تفتیشی

آفیسر انویسٹی گیشن ونگ، قومی احتساب بیورو رالپنڈی سوک سینٹر جی 6 اسلام آباد پر بذریعہ ڈاک ارسال کریں اور لفافے پر بی 4 یو اور ایس آر گروپ کلیم واضح طور پر لکھ دیں۔نیب کی ویب سائٹ پر موجود کلیم فارم میں متاثرین سے نام، ولدیت یا شوہر کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، گھر کا ایڈریس، فون و موبائل نمبر مانگا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فارم میں یہ

بھی پوچھا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے کب اور کتنی رقم انویسٹ کی تھی؟، اس پر کتنا منافع حاصل کیا؟، کب واپسی رک گئی۔نیب کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے والے سے انویسٹمنٹ کے کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل حاصل کرنے سے متعلق بھی معلومات مانگی گئی ہیں۔کلیم فارم میں متاثرہ شخص کی کل کتنی رقم بنتی ہے اور بینک اکائونٹ نمبر جو رقم کی لین دین کیلئے استعمال ہوا وہ بھی دینا ہے۔ اس کے علاوہ مبینہ فراڈ کمپنیوں نے ماہانہ کتنے منافع کا وعدہ کیا تھا؟، اس کی تفصیل بھی دینی ہے جبکہ ایک خانہ ریمارکس کا بھی ہے جس میں اضافی معلومات دی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…