کراچی(این این آئی)پاکستان کسٹمز نے نجی کوریئر کمپنی کے ٹرکوں سے اسمگل شدہ فونز و دیگر اشیا برآمد کرلی ہیں۔کسٹمز انٹیلی جنس نے ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نجی کوریئر کمپنی کے تین ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا۔ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ فونز، میموری کارڈ اور دیگر اشیا برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ ٹرکوں کو ویئر ہائوس ٹیپو سلطان منتقل کردیا گیاہے۔