منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تنخواہ ملنے کی خوشی پر لڑکی کا اے ٹی ایم کے سامنے ڈانس ویڈیو منظر عام پرآگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوئی کہ اس کو 34 لاکھ سے زائد سے لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی

جاری ہے۔تفصیلات کیمطابق ملازمین کو تنخواہ ملنے پر جو خوشی ہوتی اس کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہوتے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلنے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ کی ویڈیو نئی دہلی کی ہے جہاں اے ٹی ایم سے جیسے ہی پیسے نکلے تو لڑکی کا خود پر قابو نہ رہا اور وہ سب نظر انداز کئے ڈانس کرنے لگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر ماسک اور سیاہ لباس میں ملبوس ایک لڑکی اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈال کر پرجوش ہے اور ڈانس سٹیپس کررہی ہے، اپنا اے ٹی ایم کوڈ لگانے پر جب پروسیس مکمل ہوتا دیکھا تو لڑکی خوشی سے رقص کرنے لگی اور پیسے وصول کرنے کے بعد بھی ٹھمکے لگائے اور شکریہ اداکرنے کے لئے مشین کے آگے سر جھکایا اور چلی گئی۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین نے لڑکی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے، ایک صارف نے لکھا کہ آج پارٹی ہوگی، ایک اس ویڈیو کو دیکھا کر لکھا کہ ہم اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جب ہرماہ ہماری تنخواہ آتی ہے جبکہ ایک نے کہا کہ محنت کے کام کا انعام۔ویڈیو کو اب تک 34 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں مختصر تحریر میں لکھا گیا کہ’خوشی دیکھ رہے ہو تنخواہ کی’

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…