منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

زمین ماضی کے مقابلے زیادہ گرم اور کم روشن ہو گئی،ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(این این آئی )گزشتہ 20 برس کے ڈیٹا کے مطابق دنیا کے سمندر گرم ہورہے ہیں اور ان سے بننے والے بادل اب مزید روشن اور چمکدار نہیں رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بادل زمین پر پہنچنے والی سورج کی روشنی کو کم کرنے کا باعث بنے ہیں، ماہرین کا کہناتھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سیارہ مزید گرم ہوتا چلا جائے گا۔نیوجرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے

1998 سے 2017 تک زمین کے ایلبیڈو اثر کا جائزہ لیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے چاند کو منور کرنے والی زمینی روشنی کا بغور مطالعہ کیا۔ماہرین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ 1998 کے مقابلے میں نصف واٹ فی مربع میٹر روشنی کم ہوئی ہے۔زمین تک جتنی بھی روشی پہنچتی ہے ہمارا سیارہ اس کی 30 فیصد مقدار خلا میں لوٹا دیتا ہے۔ یہ عمل ایلبیڈو کہلاتا ہے۔ اس طرح زمین سے منعکس ہونے والی روشنی میں نصف فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس کی وجہ کلائمٹ چینج ہے جس کی بدولت اجلے بادل کم ہورہے ہیں اور سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے،کیلفورنیا میں واقع بگ بیئر رصدگاہ سے بھی 1500 راتوں کا ڈیٹا لیا گیا ہے اور اس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ نہ صرف بادل بلکہ زمینی پانی، جنگلات، برف اور ریگستان وغیرہ بھی سورج کی روشنی منعکس کرکے زمین کو منور کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…