اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ ٗٗاین این آئی)پنڈورا پیپر سامنے آنے کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے یہ دعوی کیا تھا کہ جنید صفدر کے نام پر پانچ آف شور کمپنیاں رجسڑڈ ہیں۔اے آر وائی کی اسی خبر کو بنیاد بنا کر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ
چاہیے؟یہ خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی خبر ہے،اگر اے آر وائی نے فوری طور پر معافی نہ مانگی تو انہیں عدالت لے جاؤں گی،اور ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی کروں گی۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اگر اے آر وائی نے پاکستان کے علاوہ برطانیہ میں بھی یہ خبر نشر کی ہوئی تو وہاں بھی ان کے خلاف دعوی دائر کیا جائے گا۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے قریبی لوگوں کے نام آنا ہمارے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے نعرے کھوکھلے ہیں، احتساب اپوزیشن کو نشانا بنانے کا ایک طریقہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا وزیراعظم اپنے لوگوں کے خلاف سپریم کورٹ جائے گے؟ یا دیگر اسکینڈلز کے طرح رپورٹ طلب کی جائے گی؟ ۔