جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کے زمان پارک  گھر کے پتہ پر دو آف شور کمپنیاں نکلنے کا معاملہ، شہباز گل کی وضاحت

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ زمان پارک کو دو راستے لگتے ہیں، ایک راستہ نہر کی طرف جبکہ دوسرا سندر کی طرف سے لگتا ہے، دونوں اطراف کے گھروں کے نمبر زمان پارک ایک دو تین چار ہیں، جس گھر کے ایڈریس پر دو آف شور کمپنیاں ہیں وہ وزیر اعظم کا نہیں بلکہ دوسری طرف کا ہے، اور ان دونوں میں گھروں میں آدھے کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہے۔

شہباز گل 89 ج ب ڈجکو ٹ میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ آف شور کمپنیاں وزیر اعظم کے گھر کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہیں، عوام کا خیال ہے کہ شاید نہر سے سندر تک ایک ہی پلاٹ ہے جس کے دو دروازے ہیں، لیکن حقیقاً یہ آدھے کلو میٹر سے زیادہ دوری پر پلاٹ ہیں، جن صاحب کے نام پر کمپنیز ہیں وہ اپنے کاروبار کا جواب خود دیں گے، ان کی وزیر اعظم سے کوئی ذاتی یا سیاسی وابستگی نہیں، وہ کسی شادی بیاہ پر وزیر اعظم سے ملے ہوں تو علم نہیں مگر اس کے علاوہ ان کا وزیر اعظم سے کوئی تعلق نہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ہی ٹبر ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، جو کہتے ہیں کہ ہم نے دبئی سے پیسہ کما کر اونٹوں پر لندن شفٹ کیا،ملک میں ایک ہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ِ، جو کہتے ہیں کہ ہم نے قطر سے پیسہ کما کر اونٹوں پر لندن شفٹ کیا، وہ اپنا جرم چھپانے کیلے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں، پچھلے دنوں جھوٹی خبر لگوائی کہ نواز شریف کو باعزت بری کر دیا گیا، لندن عدالت نے ان کی ایک مشکوک ٹرانزیکشن کو منجمد کیا اور پھر بحال کر دیا، ان کی عزت ہوتی تو کیا یہ نا اہل قرار پاتے۔ ان کے ٹبر کے لوگ چھوڑیں، ان کے ملازمین تک کے نام پر اکا ؤنٹس سامنے آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…