اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے غریبوں کے لیے قومی خزانے کے منہ کھول دیے ٗ پورےملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کل پیر کو کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب

پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ یقینا پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑیگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ components ہیں،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہوگی،حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاریskilled basedسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…