جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عثمان مرزا کیس کی روزانہ سماعت کرکے 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عثمان مرزا کیس میں تین شریک ملزموں کی ضمانت خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا کہ ٹرائل کورٹ کیس کی روزانہ سماعت کرکے دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرے ۔ ہائی کورٹ نے ضمانت پر موجود ملزمان کی جانب سے ٹرائل لٹکانے

کی کوشش پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔ فیصلے میں کہاگیاکہ تینوں ملزمان فرحان شاہین،حافظ عطا الرحمن،محمد ادارس ایف آئی آر میں نامزد ہیں، متاثرہ لڑکی لڑکے کے ساتھ ملزمان نے جو کیا فرانزک سے ثابت ہو گیا شناخت بھی ہو چکی، ملزمان حافظ عطا الرحمن، فرحان شاہین جن کو موجودگی ثابت ہے ان کے بیان کی بنیاد پر کیس سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہاکہ ویڈیو میں نظر آنے والے ملزموں کا کردار کیا ہے ؟ اس اسٹیج پر عدالت نہیں دیکھ رہی، ایسا وحشت ناک ایکٹ جس کا ڈر اور اثر ڈائریکٹ سوسائٹی پر ہے عدالت ضمانت نہیں دے سکتی،نا ایف آئی آر دیر سے ہونے کا فائدہ ملزموں کو مل سکتا ہے نا یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، کیونکہ جرم کے ویڈیو کلپ موجود ہیں ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ملزمان کی گرفتاری ہوئی۔ عدالت نے کہاکہ عمر بلال مروت کو طالب علم ہونے کی وجہ سے ضمانت ملی وہ فلیٹ سے باہر تھا اس کا رول مختلف ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ریحان مغل ضمانت پر ہے اس کے موبائل سے ویڈیو بنی اگر فرانزک مثبت آئے تو ضمانت منسوخی لگائیں، تینوں ملزموں پر وحشت ناک جرم کا الزام ہے ضمانت کے حقدار نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…