بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دیں گے یا نہیں؟ حمزہ عباسی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔حمزہ علی عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار رہے ،انہوں نے 2015 میں کے کلچرل سیکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ متعدد مرتبہ وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑی سپورٹ کرتے رہے ہیں اور اب ان کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہے؟۔مداح کو جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دلچسپ بات کی اور کہا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ان کے مطابق اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اور اسکور ’ففٹی ففٹی ہے‘ جب کہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی اگلی مرتبہ انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے جواب میں اعتراف کیا کہ وزیر اعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ان کی بعض کارکردگیوں کی تعریف بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے اور ان کی اب تک کی کارکردگی ’ففٹی ففٹی رہی ہے‘۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…