فیصل آباد(آن لائن)محکمہ لائیو سٹاک نے اگلے مرحلے کے تحت چاراکتوبر کو ضلع کی تحصیلوں میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی کے مطابق 1140 روپے کی رعایتی قیمت پر پانچ مرغیوں اور ایک مرغہ پر مشتمل 400 یونٹ تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل فیصل آباد میں 250،سمندری میں 50۔اورتحصیل جڑانوالہ میں 100پولٹری یونٹس تقسیم ہونگے۔