بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس سے مزید ہتھیار نہ خریدیں ،امریکہ کی ترکی کو تنبیہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ترکی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس سے مزید ہتھیار نہ خریدے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کو خبردار کیا کہ اگر وہ روس سے مزید ہتھیار خریدتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید خطرات

لاحق ہوں گے۔واضح رہے کہ ترکی نے 2017 میں روس کے ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے امریکی وارننگ کی خلاف ورزی کی تھی۔امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سطح اور ہر موقع پر ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو برقرار نہ رکھے اور کوئی اضافی روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر ترکی روس سیمزید ہتھیار خریدتا ہے تو واضح رہے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نیاپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں جنگی طیاروں اور ممکنہ آبدوزوں سمیت وسیع تر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات کی شروعات اچھی نہیں ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…