بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

آج بہت دکھ کا دن ہے ،عمر شریف بہت باکمال انسان تھے، دلیر مہندی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، اسلام آباد ( آن لائن)بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ، ان کا کہنا تھا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، ان کے کام کو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اچھے انتظامات کیے۔ ایئرایمبولینس سمیت دیگر

انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال پر سیاسی و شوبز سے وابستہ شخصیات نے الگ الگ پیغامات میں افسوس کا اظہار کیا ہے،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار ہمدردی۔ بلندی درجات کے لئے دعا کی ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کواداس کر کے چلاگیا،پاکستان شوبز کا ایک بڑا نام آج گل ہوگیا،عمر شریف کا نام اپنے فن سے ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا،اللہ تعالی عمر شریف کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا معروف فنکار اور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اسد قیصر اور قاسم سوری نے اپنے

تعزیتی پیغام میں کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے فن کی دنیا کا سنہری باب بند ہو گیا ہے، عمر شریف نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا،عمر شریف ملک کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا،مرحوم کی فنی اور ثقافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،

لواحقین اور مداحوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت دے۔پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد نے کہا ہے کہ عمر شریف بین الاقوامی سطح پر ہمارے جانے پہچانے فنکار تھے، وہ بہت پیارے انسان تھے، لاہور میں میرے محلے میں ہی رہتے تھے، عمر شریف کی علالت کے دوران لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتا تھا،

عمر شریف ایک حساس انسان تھے، ان کے پورے خاندان میں ذیابطیس کا مرض بہت زیادہ ہے، عمر شریف نے پورے خاندان کے بچوں کو پالا، ان کا خیال رکھا ، ۔اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف ایک کمال کے اداکار تھے، ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، عمر شریف عام زندگی میں بھی لوگوں کو بہت ہنساتے تھے، ان سے جب بھی ملاقات ہوئی وہ ہنسائے بغیر رہ نہیں سکتے تھے، بیرون ملک سے کوئی مہمان آتا تو عمر شریف سے ملنے کی خواہش کرتا۔گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمر شریف جیسے عظیم لوگ کم ہی پیدا ہوتے ہیں، ہمیں عمر شریف کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…