اسلام آباد(این این آئی)بھارہ کہو کے علاقے میں رات گئے شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی نمبر ایف ڈی 452تیز بارش کے باعث نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے ،گاڑی میں سوار ساتوں افراد جاں بحق ہو
گئے۔ خواتین اور بچے شامل ہیں ،حادثہ رات ایک بجے قریب بارش کے باعث پیش آیا،ذرائع کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب ون فائیو کال پر ایس ایچ او تھانہ بارہ کہو ڈیوٹی افسر صہیب پاشا اور گشت افسران ، ون ون ٹو ٹو عملہ موقع پر پہنچا ڈیڈ باڈیز گاڑی سے نکال گاڑی سے کر بذریعہ ایمبولینس پولی کلینک ہسپتال شفٹ کیا ذرائع کے مطابق زخمی ساری رات نالے میں پڑے رہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین اورایک مرد شامل ہیں ۔جاں بحق افراد میں راجہ حمزہ ولد مقبول ،مسماة رابعہ بی بی ،مسماة طاہرہ بی بی ،مسماة شمائلہ بی بی ،مسماة مناہل اورمسماة رمشا بی بی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسماةنازیہ بی بی ساکنان احمد ٹائون بارہ کہو اسلام آباد جو مقاسم دانیال عقنملا چوہدریاں پھلگراں اسلام آباد کی بہن مصباح کی شادی کی تقریب میں آئے تھے ۔