بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا ہے، ناقص پالیسیوں سے لوگ بھوک سے مرجائیں گے، اسفندیارولی خان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا ہے،ناقص پالیسیوں سے لوگ بھوک سے مرجائیں گے تاہم نااہلوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے براہ راست غریب عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ پاکستانی عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہی ہے اور ایسے میں ہر 15 روز بعد پٹرول بم گرائے جارہے ہیں۔ ڈالر 170 روپے سے متجاوز ہوچکا ہے لیکن وزراء� ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمران عوام کو بھول گئے ہیں اور ایسی شرائط پر معاہدے کئے ہیں کہ سارا بوجھ صرف اور صرف عوام پر ڈالا گیا ہے۔ آئی ایم ایف جانے کی بجائے خودکشی کرنیوالا شخص آج وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہیں۔ جس کو خود کشی کرنی تھی وہ عوام کو فاقہ کشیوں پر مجبور کررہا ہے، موجودہ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد بیان دیا گیا کہ ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا۔ عوام سے ٹیکسز کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں لیکن ریلیف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کیلئے ترسا دیا ہے، مزید برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں، حکومت کچھ نہیں کرسکتی تو کرسی چھوڑ دیں اور عوام کی حالت پر رحم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…