پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا 180 ارب روپے کی لاگت سے35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنانےکا فیصلہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،عمومی سیاسی صورتحال اور ہاؤسنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کو اپنی

چھت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے – لاہور میں 180 ارب روپے کی لاگت سے 35 ہزار سستے اپارٹمنٹس بنائیں گے – پہلے مرحلے میں لاہورکیلئے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے – ایل ڈی اے کے قوانین میں بزنس فرینڈلی اصلاحات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں – ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن میں ترامیم کے ذریعے ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فروغ ملے گا- لاہور میں ہائی رائز بلڈنگ بننے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے- ایزآف ڈوئنگ پالیسی کے تحت عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کا عمل 30 دن میں مکمل کرایا جا رہا ہے – کوٹ ادو سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ اور نظرانداز علاقو ں کو ترقی کے یکساں مواقع دے رہے ہیں – وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے کہاکہ عثمان بزدار کی نئی سوچ کا کمال پنجاب بھر میں نظر آرہا ہے -عثمان بزدار کا یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے لائق تحسین ہے- صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…