منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پلاٹ کے بغیر آگے جاتا ہی نہیں ہے، نواز شریف

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے فیصل آباد ڈویژن کے کارکنوں سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان نے ریفرنڈم مہم چلانے پر مشرف سے بھی پلاٹ لیا ہو گا، عمران خان پلاٹ کے بغیر آگے جاتا ہی نہیں ہے، میاں نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر پلاٹ لینے کا الزام عائد کر دیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرادیا گیا،نوازشریف جب کہتے ہیں پارلیمنٹ کا احترام کرو تو کیا یہ بیانیہ غلط ہے ہے اس کے مدمقابل عوام کی پارلیمنٹ کو کسی ادارے کے افسر کے حوالے کردو کیا یہ بیانیہ درست ہے؟،کیا ادارے کا افسر بتائے گا پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے کیا بات کریں اور کیا نہیں کریں گے؟جب آپ انتخابات میں جائیں تو آپ کو کہاجائے وفاداری چھوڑ دیں اور اپنے اوپر لوٹے کا دھبہ لگالیں،اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کو انتخابات میں ہرادیا جائے گا،بیانیوں کا موازنہ کرلیں کونسا درست بیانیہ ہے،ماضی میں منتخب وزیراعظم کہتا تھاہمیں سرمایہ کاری دو ہمیں بھیک نہیں چاہیے،آج عمران خان کاکوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا،دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے پاکستان کی مدد کرو،اپنی نالائقی کی وجہ سے معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور پچاس کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کی۔اجلاس میں رانا ثنا اللہ،مریم نواز،،پرویز رشید،چوہدری شیر علی، اویس لغاری،عطا تارڑ،عظمی بخاری،سائرہ افضل تارڑ،میاں منان،اکرم انصاری،میاں محمد فاروق،

طلال چوہدری، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی۔مریم نواز نے کہا کہ رانا ثنااللہ صاحب کے چہرے پر میں مسکراہٹ دیکھ رہی ہوں،ایسی مسکراہٹ ان کے چہرے پر پہلے کسی میٹنگ میں نہیں تھی،آج ان کے اپنے ڈویژن کی میٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اگر کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو کیا یہ بیانیہ درست ہے

یا یہ بیانیہ جو کہتا ہے ووٹ کو پیروں کے نیچے کچل دو،نوازشریف کہتے ہیں آرٹی ایس بند نہ کرو کیا یہ بیانیہ ٹھیک یا 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کا جیتا ہوا انتخاب آر ٹی ایس بند کرکے ہرایاگیاوہ ٹھیک تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وژن تھا سی پیک بنا،سرمایہ کاری لائی گئی،ہمسایہ ممالک سے دوستی کرو،اس وقت منتخب

وزیر وزیراعظم کہتا تھاہمیں سرمایہ کاری دو ہمیں بھیک نہیں چاہیے،آج عمران خان کاکوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا۔ نواز شریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہو چکی ہے،قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیے کی جیت ہوتی ہے،نوازشریف نے قوم کو بتادیا کہ عوام کے حقوق کیا ہیں ان کو غصب کون کرتا ہے،یہ ہمیں ہمارے

لیڈر سے علیحدہ نہیں کرسکتے،جماعت کو نہیں توڑ سکتے،ہماری خدمت کو یہ نظر انداز نہیں کرسکتے،کہاجاتا ہے مسلم لیگ(ن)میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے،ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…