پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تنخواہ نہیں لیتا، اپنا گھر اور گاڑی استعمال کرتا ہوں، شوکت ترین

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ممبرکی جانب سے نازبیا الفاظ استعمال کیے گئے تنخواہ نہیں لیتا، اپنے گھر میں رہتا ہوں، اپنی گاڑی استعمال کرتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں جانے والا نہیں۔قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ پاکستان کی

ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے ،رواں سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی۔ بدھ کو سید نوید قمر نے بتایاکہ سنجیدہ سوال کا سنجیدہ جواب چاہتا ہوں،تجارتی خسارے میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے،حکومت تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔ سید نوید قمر نے کہاہک زرعی ملک ہوتے ہوئے ہم چینی، گندم امپورٹ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی،گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی،موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے،ہم نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈی اے پی بہت زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں،چینی اور گندم کی کمی 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی ناکامی ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت بہتر ہورہی ہے،اس سال 27 ملین ٹن گندم ہوئی ہم اس کو 30 ملین ٹن کا ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کو شوکت ترین نے بتایاکہ سعودی عرب کو ڈیفر پیمنٹ کے حوالے سے درخواست کردی ہے،میں وزیر خزانہ ہوں،لیکن تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے گھر میں رہتا ہوں،ذاتی گاڑی استعمال کرتا ہوں،اور کہیں بھی نہیں جا رہا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…