اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم بھی ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش،تبدیلیوں کا امکان

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیراعظم عمران خان بھی ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش ہیں، ورلڈکپ سکواڈ میں 2سے زیادہ تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش ہیں، وزیر اعظم چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سکواڈ میں تبدیلی اور نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔ رمیز راجہ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا

پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا ہے۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ سے مطمئن نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بابر اعظم نے رمیز راجہ کو دو مرتبہ فون کیا تھا ۔رمیز راجہ نے کپتان کی بات ضرور سنی لیکن انہیں پیغام دیا گیا کہ زیادہ فوکس کھیل پر رکھیں، کھلاڑیوں کو ان آؤٹ کروانے پر توجہ کم کریں۔واضح رہے کہ کرکٹ بورد کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ڈومیسٹک پرفارمرز خوشدل شاہ اور آصف علی کی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نےکہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید دور کے برانڈ کو اپنانے اور اپنی تمام بنیادوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے،امید ہے یہ اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں ، مہاراتوں اور تجربے پر اعتماد کیا ہے جو دبا ئوکے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا آصف علی اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نمبر نہیں لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں،یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور یقین ہے کہ یہ دونوں اپنی عمدہ کارکردگی سے ہمیں مڈل آرڈر میں درپیش مشکلات کا حل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے علاوہ کپتان بابر اعظم ، محمد حفیظ ، محمد رضوان اور صہیب مقصود قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہوں گے جبکہ عماد وسیم ، محمد نواز اور شاداب خان کی صورت میں ہمارے پاس تین اعلی معیار کے اسپنرز موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اعظم خان ایک جارحانہ اور بیٹسمین ہیں جو وکٹ کپینگ بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد وسیم جونیئر کو تیز رفتاربالنگ اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت کی وجہ سے فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے۔ محمد وسیم جونیئر فاسٹ بولنگ یونٹ کو مضبوط کریں گے جس میں حارث رئوف ، حسن علی ، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…