منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمارتوں کے درمیان اڑتے جہاز نے نائن الیون یاد کرادیا، شہری خوفزدہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی شہر برسبین میں کارگو جہاز نے شہریوں کو نائن الیون یاد کرا دیا۔برسبین کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان سے انتہائی کم بلندی پر گزرتا جہاز دیکھ کر جہاں بہت سے شہری خوفزدہ ہو گئے وہیں باخبر شہری اس سے محظوظ بھی ہوئے۔

برسبین کی کثیر المنزلہ عمارتوں میں قائم دفاتر میں کام کرنے والے اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب انہوں نے C-17 کارگو جہاز کو تیزی سے اپنی جانب آتا دیکھا۔یہ واقعہ درحقیقت برسبین فیسٹیول میں دکھائے جانے والے ایک کرتب کی ریہرسل تھی۔ ایک صحافی نے ٹویٹ کیا اگرچہ یہ ایک مشق تھی لیکن اس نے بہت لوگوں کو نائن الیون کی یاد دلا دی۔ایک اور شہری نے لکھا کہ امید ہے کہ 2032 کے اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی ایسا ہی فضائی کرتب دکھایا جائے گا۔ امید ہے تب یہ کرتب ایک فائٹر جیٹ کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ایک شہری نے طیارے کی پرواز سے خوفزدہ افراد کو تسلی دی کہ برسبین میں ہر سال اس فیسٹیول کی تیاری ایسی ہی ہوتی ہے۔ شہری نے لکھا کہ جہاز کسی بھی وقت خطرناک حد تک عمارتوں کے نزدیک نہیں ہوتا۔ خوفزدہ ہونے کی کئی بات نہیں۔برسبین کے باشندوں کو ریہرسل پروازوں کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا تھا لیکن بعض شہریوں کو یہ دیکھ کر پھر بھی حیرت ہوئی ، ایک امریکی شہری نے ٹویٹر پر کہا کہ اس نے اسے نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کا فلیش بیک یاد ا?گیا۔برسبین کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ اتنا خطرناک نہیں جتنا ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے ، طیارہ دراصل برسبین ندی کے اوپر اڑ رہا تھا جو شہر سے گزرتا ہے ، فلک بوس عمارتوں کے درمیان میں نہیں۔ ایسا صرف ویڈیو میں دکھائی دے رہاہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…