منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومتی وزراء انڈر 11 ہیں، احسن اقبال نے حکومت کو کامیڈی تھیٹر قرار دے دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے وزرا انڈر نائن ٹین نہیں بلکہ انڈر 11 ہیں ترجمان جس طرح کے بیان دیتے ہیں پاکستان پر کامیڈی تھیٹر کی حکومت ہے پاکستان کے وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں بلکہ کامیڈی تھیٹر کے وزیراعظم ہیں ۔نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ

وزیر اعظم روز کوئی نیا لطیفہ چھوڑتے ہیں ان کے وزرا اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لئے ٹی وی پر آ کر نیا لطیفہ چھوڑتے ہیں چوتھے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سمیت سب کچھ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے لوگ الیکشن میں ان کا احتساب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی جہنم میں جھونکا ہے عوام ان کے خلاف دعائیں کر رہے ہیں، حکومت کے وزیر نے کہا کہ نیب چیئرمین تقرری کے لئے ہم لیڈر آف اپوزیشن سے رابطہ نہیں کریں گے، وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں وزیراعظم بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیئرمین تقرری عمل کا حصہ بن سکیں ۔نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن ایک شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے اگر حکومت اپوزیشن سے چیئرمیننیب مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو وہ سیا سی ایجنڈا پورا کرانا چاہتی ہے اس وقت پاکستان کو جارحانہ سفارتی مہم کی ضرورت ہے اس سفارتی مہم کا مقابلہ کیا جا سکا جو ہمارا ہمسایہ ملک ہمارے خلاف مغربی ممالک میں کر رہا ہے ۔وزیراعظم گھر بیٹھے رہے آن لائن خطاب کو ترجیح دی جنرل اسمبلی میدان خالی چھوڑ دیا گیا ۔وزیراعظم نے کیا جنرل اسمبلی کا سفر اس وجہ سے نہ کیا اس قابل ذکر عالمی رہنما ملاقات کا وقت نہیں سفارتی شرم ساری سے بچنے کے لئے وزیر اعظم نے پاکستان میں رہ کر ورچول خطاب کیا

حکومت کے نزدیک اہم کیا یہ ہے اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں وزیراعظم صبح شام نیب ،ایف آئی اے سے اپوزیشن کے خلاف مقدمے قائم کرنے کی رپورٹ لیتے ہیں وزیراعظم نے کبھی محکوں سے مہنگائی ، بیروزگاری کی رپورٹ نہیں لی گیس کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے بلوں میں اضافہ کے بعد

عوام کا بلوں سے تیل نکال آئے گا یہ کہتے ہیں ۔مسلم لیگ ن ڈالر کو مصنوعی قابو میں رکھا اب اطلاعات آ رہی ہیں 5 ارب ڈالر سے زیادہ مارکیٹ میں روپے کو قابو رکھنے کے لئے جھونکا ہے لیکن روپیہ اس کے باوجود 171 روپے ڈالر کے مقابلہ میں ہو چکا ہے ۔حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں 6 ماہ کے اندر بدترین

مہنگائی کی نئی لہر عوام پر ٹوٹنے والی ہے ہر روز ٹیکسوں میں اضافہ کیا عوام سے روز مرہ کی اشیا ان کی پہنچ سے باہر کر دی ہیں ۔عمران نیازی کہتے ہیں 3 سال سیکھنے میں ضائع کر دئے ہیں وہ کہتے جو سیکھا ہے کافی نہیں اگلے 2 سال بھی بھاری ہونگے اناڑی ملک کا ستیاناس تو کر سکتا ہے منزل پر نہی پہنچا سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…