پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سے آپریشن کی اجازت دے دی ،

کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کریں گی۔افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے پاکستان کی سی اے اکو خط لکھا تھا ، جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرمانگی گئی، خط میں کہا گیا کہ امریکی فوجیوں نے انخلاکے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا تھا اور کابل سے مزار شریف کے لیے پہلی پرواز نے اڑان بھری تھی ، سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔بعد ازاں 9 ستمبر کو کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، حکام نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی مسافروں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…