جلال آباد (این این آئی)افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جلال آباد میں چند روز قبل بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔گزشتہ دنوں جلال آباد کی چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔